24 مارچ 2015 - 17:37
داعش کے تکفیری عناصر عراق سے شام فرار

داعش کے دہشت گرد عناصر عراق کے صوبے صلاح الدین میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کی حالیہ پیش قدمی کے بعد موصل سے شام کی طرف فرار کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گرد اپنے اہل خانہ کو عراق کے شہر موصل سے شام کے شہر رقہ منتقل کر رہے ہیں۔ داعش کے دہشت گرد عناصر عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی کے بعد عراق سے فرار کررہے ہیں ۔

صوبہ صلاح الدین کے مرکز تکریت کی آزادی کے لیے آپریشن فروری کی ابتدا میں شروع کیا گیا تھا اور اس وقت داعش کے سیکڑوں دہشت گرد عراقی فوج اور رضاکار فورس کے محاصرے میں ہیں اور تکریت کی آزادی بالکل قریب ہے۔

.......

/169