اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے یمنی عوام کیلئے خوراک، دواؤں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کے حامل امدادی طیارے یمن روانہ کئے ہیں-
ایران کی جانج سے یہ امداد، یمن میں دہشتگردی کے شکار عام شہریوں کیلئے ارسال کی گئی ہے-
تیرہ ٹن امداد کے حامل ایران کے طیارے اتوار کے روز یمن کیلئے روانہ کئے گئے ہیں - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ارسالی کی جانے والی اس انسان دوستانہ امداد کا مقصد مختلف قسم کے مسائل و مشکلات سے دوچار یمنی عوام کی مدد کرنا ہے-
ان طیاروں کے ذریعے یمن میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں زخمی ہونے والے لوگوں کو علاج و معالجے کیلئے تہران منتقل کیا جارہا ہے-
ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یمن میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں زخمی ہونے والے معصوم شہریوں کو علاج و معالجے کیلئے تہران منتقل کئے جانے کے حوالے سے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا تھا- واضح رہے کہ جمعے کے روز صنعا میں دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران کئے جانے والے تین بم دھماکوں میں ایک سو بیالیس افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد دیگر زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے-
.......
/169