اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے فلسطینی انتظامیہ سے کہا ہے وہ حماس سے اپنا رابطہ ختم کرلے
حماس نے نتنیاہو کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کی یہ درخواست فلسطینی انتظامیہ کے لئے حقیقی آزمائش ہوگی - حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہاکہ صیہیونی حکومت کے وزیراعظم کا یہ بیان شیطنت پرمبنی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی انتظامیہ کو حماس کے خلاف اکسانا چاہتاہے- انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے اس بیان کے بعد فلسطینی انتظامیہ کا حقیقی امتحان ہوگا - واضح رہے کہ بنیامین نتنیاہو نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ اسی صورت میں دو ریاستوں کی تشکیل کے موضوع پر بات چیت کریں گےجب فلسطینی انتظامیہ حماس کے ساتھ اپنے تعلقات منقطع کردے گی -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲