اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے جمعے کو ایک بیان میں عید نوروز کی آمد کے موقع پر عراقی قوم خاص طور پر عراقی کردوں کو مبارکباد پیش کی اور اس اطمینان کا اظہار کیا کہ عراقی قوم کو داعش کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوگی۔ عراقی فواد معصوم نے کہا کہ ملک کے عوام اپنے ملک کی تعمیر و ترقی اور مشکلات و مسائل کے حل کی کوششیں جاری رکھیں گے عراقی صدر نے کہا کہ ہم ایسے میں جشن نوروز کا استقبال کررہے ہیں،جب اس وقت ملت عراق داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے جنگ میں مشغول ہے اور اپنے ملک کی آزادی اور عزت کے لئے قربانیاں پیش کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲