اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی نےعراقی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ داعش کے یہ تینوں خطرناک کمانڈر صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ میں عرافی فضائیہ کے حملے میں مارے گئے ہیں- عراقی وزارت دفاع نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں- دوسری جانب عراقی فضائیہ نے فلوجہ کے شمال میں واقع سقلویہ علاقےمیں بھی حملہ کرکے دہشت گردوں کے ایک میزائل ڈپو کو تباہ کردیا جس میں ایک سوچالیس میزائل رکھے ہوئے تھے - واضح رہے کہ عراق میں شیعہ وسنی قبائل اور کرد پیشمرگہ ملیشیا نے فوج کے ساتھ مل کر ملک کے شمالی اور مغربی صوبوں کےبہت سےعلاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سےآزادکرالیا ہے- عراقی فوج نے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہرتکریت کے بھی بیشتر علاقوں کو بھی داعش کے قبضے سے آزاد کرالیاہے- جبکہ شہر کے مرکزمیں پوری طرح داخل ہونے کی وہ تیاری کررہی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲