19 مارچ 2015 - 12:23
عراق: کرکوک میں پچاس داعش دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق کے صوبے کرکوک میں ترکمن عوامی رضاکار فورس نے پچاس داعش دہشتگردوں کو ہلاک کردیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکمن عوامی رضاکاروں کے شدید حملوں کے بعد داعش دہشتگردوں نے موصل کے اطراف میں خندق کھودنا شروع کردی ہے تاکہ ترکمن عوامی رضاکاروں کی پیش قدمی خاص طور سے موصل میں انھیں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ عراق کے سیکورٹی اور مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکمن عوامی رضاکاروں نے تین طرف سے بشیر علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگرد، کرکوک کے جنوب میں الحویجہ کے علاقے سے ہتھیاروں حاصل کررہے ہیں اور وہ بشیر نامی قصبے کے راستوں اور گھروں میں بم نصب کررہے ہیں تاکہ عراقی فورس کی پیش قدمی کو روکا جاسکے۔ دوسری جانب داعش سے وابستہ سفاک دہشتگردوں نے، کرد پیشمرگہ ملیشیا اور عراقی فوج نیز ترکمن عوامی رضاکاروں کے مقابلے میں جنگ سے فرار کرنے والے اپنے درجنوں ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

.......

/169