اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو نے ریڈیو اسرائیل کے ساتھ گفتگو میں، اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کے انتخابات سے قبل، ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنے عہدے پر باقی رہ گئے تو آزاد فلسطینی مملکت کے قیام سے متعلق کسی بھی منصوبے کی مخالفت کریں گے۔ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے اپنے گمان میں دعوی کیا ہے کہ دوہزار نو کی بہ نسبت جب آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کا مسئلہ پیش کیا گیا تھا، اب صورتحال بدل چکی ہے۔ اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈ پارٹی کی اہم ترین حریف جماعت صیہیونی اتحاد کی سربراہ زیپی لیونی نے اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ دنیا میں کوئی بھی شخص نتنیاہو پر اعتماد نہیں کرتا اور اسرائیلی معاشرے کو اس بے اعتمادی کا تاوان ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں عام انتخابات آج ہورہے ۔ حالیہ سروے نتائج سے نشاندہی ہوتی ہےکہ موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نتنیاہو کے مخالفین کو ان پر سبقت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲