14 مارچ 2015 - 19:56
عراق میں البغدادی کا علاقہ آزاد کرالیا گیا

راق میں فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ الانبار کے البغدادی کے علاقے کو مکمل طرح سے داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس صوبے کے پولیس چیف کاظم الفہداوی نے کہا ہے کہ عوام اور فوج نے مل کر جمعے کے دن البغدادی کا علاقہ آزاد کرالیا ہے۔

البغدادی کا علاقہ الانبار کے مغربی علاقے ہیت کے قریب واقع ہے- اس علاقے کو تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر سے پاک کردیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق عراقی فور‎سز ہیت کے اطراف پیش قدمی کررہی ہیں اور ان علاقوں کو بھی دہشتگردوں سے پاک کرنے کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین میں الفتحہ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے اور داعش کے دہشت گرد عناصر اس علاقے سے بیجی کی طرف فرار کررہے ہیں۔

.......

/169