اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفترخارجہ کی ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اور وینزویلا کے تعلقات دوستانہ ہیں اور تہران اس ملک کو لاطینی امریکہ کا ایک آزاد اور بااثر ملک سمجھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وینزویلا کیلئے ایران کی حمایت جاری ہے اور یہ حمایت بدستور جاری رہے گی۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ایران، وینزویلا کو امریکہ کی قومی سلامتی کیلئے ہرگز کوئی خطرہ نہیں سمجھتا اور وہ، وینزویلا کے خلاف اس قسم کے الزام کو مسترد کرتا ہے۔
مرضیہ افخم نے کہا کہ یکطرفہ پابندیاں، ایک شکست خوردہ پالیسی ہے جس کا غیر موثر ہونا ثابت ہوچکا ہے اور وہ دور اب ختم ہوگیا ہے کہ جب پابندیوں کے ذریعے ملکوں کو جھکنے پر مجبور کردیا جاتا تھا۔
.......
/169