اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا کہ مغرب خاص طور فرانس اور برطانیہ کے حکام علاقے بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ تعاون میں صرف اپنے مفادات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ انھوں نے عالمی اصول و اقدار سے عاری مغربی ملکوں کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک بدستور اپنی پالیسیوں کو دوسرے ملکوں پر براہ راست قبضے اور سامراجی ذہنیت کی بنیاد پر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور بہت سے یورپی ممالک نے اب تک کئی قراردادیں منظور کرکے شامی عوام کے لیے مشکلات و مسائل کھڑے کیے ہیں اور بحران شام کو مزید پیچیدہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی حکام ایک طرف تو شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور دوسری جانب وہ نائیجیریا میں بوکوحرام کہ جس نے تکفیری اور دہشت گرد گروہ داعش کی بیعت کی ہے، سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کا بھی دعوی کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲