12 مارچ 2015 - 19:59
امیر قطر کا اچانک ترکی کا دورہ

قطرکے امیر، ترکی کے اچانک دورے پر انقرہ پہنچے جہاں انھوں نے ترکی کے صدر سے ملاقات کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بند کمرے میں مذاکرات کئے- اچانک انجام پانےوالے اس دورے میں فریقین کے درمیان یہ ملاقات، ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ شام اور عراق میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں، لڑائی کا دائرہ ترکی کی سرحدوں کے قریب تک پھیل چکا ہے- شام کے بحران کے بارے میں ترکی اور قطر کے موقف، ایک جیسے ہیں اور ان دونوں ممالک نے، دہشتگرد گروہوں کی حمایت کی ہے اور انھیں ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے جس کے نتیجے میں داعش دہشتگرد گروہ، شام میں بشار اسد حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے- واضح رہے کہ دہشتگردوں کےلئے ترکی اور قطر کی حمایت، داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کی مضبوطی کا باعث بنی ہے- قابل ذکر ہے کہ ان دہشتگرد گروہوں کےلئے ان ملکوں کی وسیع حمایت کے باوجود ان گروہوں کو عراق و شام میں شکست و پسپائی کا سامنا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد اب تک مارے جاچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

قطرکے امیر، ترکی کے اچانک دورے پر انقرہ پہنچے جہاں انھوں نے ترکی کے صدر سے ملاقات کی ہے-

ہمارے نمائندے کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بند کمرے میں مذاکرات کئے- اچانک انجام پانےوالے اس دورے میں فریقین کے درمیان یہ ملاقات، ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ شام اور عراق میں داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کی سرگرمیوں کے نتیجے میں، لڑائی کا دائرہ ترکی کی سرحدوں کے قریب تک پھیل چکا ہے- شام کے بحران کے بارے میں ترکی اور قطر کے موقف، ایک جیسے ہیں اور ان دونوں ممالک نے، دہشتگرد گروہوں کی حمایت کی ہے اور انھیں ہتھیاروں سے مسلح کیا ہے جس کے نتیجے میں داعش دہشتگرد گروہ، شام میں بشار اسد حکومت کے خلاف برسرپیکار ہے- واضح رہے کہ دہشتگردوں کےلئے ترکی اور قطر کی حمایت، داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کی مضبوطی کا باعث بنی ہے- قابل ذکر ہے کہ ان دہشتگرد گروہوں کےلئے ان ملکوں کی وسیع حمایت کے باوجود ان گروہوں کو عراق و شام میں شکست و پسپائی کا سامنا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد اب تک مارے جاچکےہیں-