12 مارچ 2015 - 13:20
سنی اتحاد کونسل کا احتجاجی دھرنا

حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل اہل سنت کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت پنجاب صوبہ میں کالعدم تنظیموں کی سربراہی کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں پر امن اور محب وطن اہل سنت علماء کرام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق علماء کی گرفتاریوں اور درود و سلام پر پابندی کے خلاف سنی اتحاد کونسل سمیت 42 تنظیمات اہلسنّت نے ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں دھرنا دیا۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا اور تنظیمات اہل سنت فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول شاہ دھرنے کی قیادت کی۔ دھرنے میں اہلسنّت کی 42 تنظیمات شریک ہوئیں۔ مظاہرین نے ٹائرز جلاکر کئی اہم روڈز بند کر دیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ ہم یہاں سے اٹھنے والے نہیں ہیں۔ حکومت مسلسل اہل سنت کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت پنجاب صوبہ میں کالعدم تنظیموں کی سربراہی کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں پر امن اور محب وطن اہل سنت علماء کرام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے۔ آج کا دھرنا تحریک کا آغاز ہے اور اب یہ تحریک پورے پنجاب میں پھیلا دی جائے گی۔ ہمیں امن پسندی کی سزادی جا رہی ہے۔ حکومت درود والوں کے خلاف نہیں بارود والوں کے خلاف کاروائی کرے۔ پر امن علماء اہل سنت کی پکڑ دھکڑ سے دہشتگردوں اور ان کے حامیوں کو خوش کیا جا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169