12 مارچ 2015 - 13:05
نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ + تصاویر

رینجرز کی پر کارروائی کی اطلاع کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نائن زیرو چوک پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے کارکنوں نے مکا چوک پر رینجرز کی سیکیورٹی کا حصار توڑ کر نائن زیرو پہنچنے کی کوشش کی، تو رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں کارروائی کی گئی، اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی اور نیٹو کنٹینرز سے چوری شدہ اسلحہ برآمد ہوا، اس قسم کا اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کا پاکستان میں لانا ہی ممنوع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فیصل موٹا جیو ٹی وی کے صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور اسے عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی رکن قومی یا صوبائی اسمبلی کو حراست میں نہیں لیا گیا، البتہ عامر خان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جنہیں تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔ کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ خورشید میموریل سیکرٹریٹ کو سیل کر دیا گیا ہے اور اسے جلد پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھی قسم کا نقص امن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز اور تاجر حضرات اپنا کاروبار کھلا رکھیں۔

رینجرز کی پر کارروائی کی اطلاع کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد نائن زیرو چوک پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے کارکنوں نے مکا چوک پر رینجرز کی سیکیورٹی کا حصار توڑ کر نائن زیرو پہنچنے کی کوشش کی، تو رینجرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنان کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے رینجرز اہلکار نائن زیرو سے نکل کر پیچھے ہٹ گئی ہیں۔ عزیز آباد اور اطراف میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ ایکسپریس نیوز کے کیمرہ مین وسیم مغل سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلامئے کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن وقاص شاہ تھا۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپہ اور احتجاج کے مناظر

۔۔۔۔۔

/169