اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور کنبے کے امور میں ایران کی نائب صدر اور صدر کی مشیر محترمہ شہیندخت مولاوردی نے نیویارک میں عورت کی منزلت و مرتبے کے کمیشن کے انسٹھویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے عورتوں کے مسئلے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کی۔
انھوں نے ملکوں میں عورتوں کے امور کی ترجیحات کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے میں ملکوں کے داخلی وسائل کو استعمال کرنے پر زور دیا اور اس سلسلے میں عورتوں اور مردوں کی ان کی اپنی اہم ضروریات اور تقاضوں پر مبنی ان کے لیے الگ الگ شراکتی نمونوں اور پالیسیوں کو ضروری قرار دیا۔
ایران کی نائب صدر شہیندخت مولاوردی نے اس اجلاس کے موقع روس کے نائب وزیر محنت و سماجی امور سے ملاقات کی اور عورتوں کے امور اور آبادی کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں گفتگو کی۔
اس ملاقات میں اسی طرح دونوں فریقوں نے مستقبل میں بین الاقوامی اداروں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے، گھرانے اور عورتوں کو طاقتور بنانے کے میدان میں تجربات کے تبادلے اور دو طرفہ تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔
.....
/169