اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل کے مطابق شام کے جنوبی صوبے درعا میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان حال ہی میں ہونے والی لڑائی میں پانچ سو سرسٹھ دہشت مارے گئے ہيں۔خبروں کے مطابق ان لڑائيوں میں دہشت گردوں کی اتنی بڑی تعداد کو ایسی حالت میں درعا میں ہلاک کیا گيا ہے جب زخمی ہونےوالے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد صہیونی حکومت کے اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان لڑائیوں کے دوران دسیوں مسلح دہشت گرد شدید طور پر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے، مقبوضہ جولان کے راستے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ۔ شام کے ایک عہدیدار نے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اس بارے میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکت پر اردن میں قائم موک نامی دہشت گردوں کے آپریشن روم میں ہنگامہ مچ گیا ہے- مذکورہ شامی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہی مسئلہ باعث بنا ہےکہ اردن سات سو سے ایک ہزار افرادپر مشتمل ایک نیا مسلح گروپ تشکیل دےتاکہ دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف شامی فوج کی پیشقدمی کو روکا جاسکے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، قطر، ترکی، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ اردن بھی شام میں دہشت گردوں کی کھل کر حمایت کررہا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲