8 مارچ 2015 - 13:43
ماسکو: امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

روس کے دارالحکومت ماسکو می‍ں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں دنیا کے مختلف ملکوں میں رنگین انقلابات اور دہشتگرد گروہوں کےلئے امریکی حمایت کی مذمت کی گئی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ امریکہ، دنیا کے مختلف ملکوں میں رنگین انقلاب کی حمایت کررہا ہے اور مختلف ملکوں میں سرگرم عمل دہشتگرد گروہ، امریکی پروردہ ہیں- مظاہرین نے کا کہنا تھا کہ امریکہ مختلف ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت کرکے وہاں قتل و خونریزی کروارہا ہے- مظاہرین سے رکن پارلیمنٹ" ڈوما" کے نمائندے "یوگنی فدوروف" نے خطاب کیا- انھوں نے کہا کہ امریکہ، روس میں بھی حکومت مخالفین کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے اس لئے روس میں سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے- "یوگنی فدوروف" نے کہا کہ یوکرین میں بھی امریکی حمایت یافتہ رنگین انقلاب کا سب نے مشاہدہ کیا ہے اور ایسی حساس صورت حال میں، امریکی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے والے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ، مکمل اتحاد کی ضرورت ہے- ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور جارجیا میں "جان تفت" اس وقت امریکی سفیر تھے جنھوں نے رنگین انقلابات میں بھرپور کردار ادا کیا اور ان ملکوں میں مغرب نواز حکومتیں قائم ہوئیں- یوگنی فدوروف نے کہا کہ "جان تفت" اس وقت ماسکو میں تعینات ہے کہ جس کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ جان تفت کو اس بات کی اجازت نہ جائے کہ وہ کسی سازش کے تحت کوئی ایسا بحران پیدا کردیں جو روس کے قومی مفادات کے منافی ہو اور یورپ و امریکہ اس سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں- واضح رہے کہ روس میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں امریکی جمہوریت کو ہلاکت سے کے مترادف قراردیا گیا تھا- مظاہرین نے روس میں امریکہ کے سفیر جان تفت کو ایک خونخوار جلاّد سے تعبیر کرتے ہوئے ان کو فوری طور پر ماسکو سے نکالے جانے کا بھی مطالبہ کیا- واضح رہے کہ ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ، امریکہ کے خلاف نعروں کے ساتھ روس اور شام کے پرچم بھی لہراتے رہے.

........

/169