اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک سیاسی تجزیہ نگار سعد المطا لبی نے پریس ٹی وی کے ساتھ ایک انٹر یو میں کہا ہے کہ داعش کو لبنانی مقاومتی تحریک حز ب اللہ کے خلاف تخلیق کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور اسکے علاقائی اتحا دیوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی جائز حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور لبنانی مقاومتی تحریک حزب اللہ کا سامنا کرنے کیلئے مورد وجود میں لایا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے علاقائی اتحا دی مشرق وسطی ٰ میں اپنے مفادات کے حصول کی خاطر داعش دہشتگرد گروہ کو استعمال کر رہے ہیں ۔
انہوں نے داعش دہشتگرد گروہ اور القاعدہ سے منسلک تکفیری گروہ النصرہ فرنٹ کی مالی اور فوجی امداد کرنے پر سعودی عرب، قطر اور ترکی کی کڑی الفاظ میں مذ مت کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دہشتگرد عناسر خطے میں اسرائیلی مفادات کو پورا کرنے کیلئے حزب اللہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲