اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی پولیس کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بغداد میں الک الگ دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سات افراد جاں بحق اور تیئیس دیگر زخمی ہوگئے۔ خبروں کے مطابق رپورٹ کے مطابق شمالی بغداد کے علاقے الرشیدیہ ميں دو دستی بم بیک وقت پھٹے کہ جس کے نتیجے میں دو فوجی جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔ اسی طرح شمالی بغداد کے شہر کاظمین میں النواب سڑک پر بھی ایک بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور گيارہ زخمی ہوگئے۔ ایک اور بم جنوب مشرقی بغداد کے علاقے النھروان میں پھٹا جس میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲