4 مارچ 2015 - 12:29
ساری دنیا دہشتگردی سے پریشان

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ عالمی برادری سیکورٹی المیوں اور دہشتگردی سے پریشان ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سکیورٹی المیوں کامقابلہ کرنے کے لئے انسان دوستانہ تنظیموں کا وجود، غربت اور بیماریوں سے مقابلہ، اور پناہ گزینوں نیز بے سہارا بچوں کی سرپرستی کی ضرورت ہے- ابراہیم جعفری نے اس بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی سے مقابلہ، خواتین کی مدد، ماحولیات کے مسائل کا حل کرنا، اور معاشرے میں اتحاد و یکجہتی کا قیام بھی لوگوں کےمسائل حل کرنے کےلئے ضروری ہے- عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق نے امن وامان قائم کرنے میں خاصی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس وقت عراقی فورسز داعش کےخلاف پیش قدمی کررہی ہیں- انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش، سکیورٹی فورسز، عوامی رضاکاروں اور عالمی برادری کی کوششوں کے نتیجے میں پسپائي پر مجبور ہوچکا ہے- ابراہیم جعفری نے کہا کہ عراق کی وزارت خارجہ لوگوں کے رنج و الم کم کرنے کی غرض سے انسان دوستانہ تنظیموں کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہے- انہوں نے کہا کہ عراقی وزارت خارجہ دیگر ملکوں میں بھی مسائل میں گرفتار قوموں کی مدد کی غرض سے امدادی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے-

.......

/169