اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملت عراق کے جیالوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کو شکست دیے کر صوبہ صلاح الدین کے مشرقی علاقے حمرین کو آزاد کرالیا ہے- اس بیان کے مطابق عراقی فورسز نے حمرین کے علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے مکمل طرح سے پاک کردیا ہے- عراقی فوج کے بیان میں آیا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے داعش کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پانچ عراقی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں- اس بیان میں کہا گيا ہے کہ داعش کے دسیوں تکفیری، علاقے سے بھاگ گئے ہیں- ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی فورسز، شہر تکریت کو داعشی تکفیریوں سے پاک کرنے کی کارروائياں کررہی ہے- عراقی فوج نے عوامی رضاکاروں کی مدد سے شہر تکریت کو آزاد کرانے کی کارروائياں پیرکو شروع کی تھیں- یہ آپریشن وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم لبیک یا رسول اللہ کے مبارک نعرے سے شروع ہوا تھا-
.......
/169