3 مارچ 2015 - 17:12
کویت میں حکومت مخالف رہنما گرفتار

کویت سے موصولہ خبروں میں کہا گيا ہے حکومت مخالف ایک سرکردہ رہنما کو گرفتار کرلیا گیاہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  عراق کی نیوزویب سائٹ الحرہ کے مطابق کویت کے ایک حکومت مخالف رہنما مسلم البراک کوکویتی سیکورٹی فورس نے گرفتار کرلیاہے-
بتایا جاتا ہے کہ مسلم البراک کو گرفتار کرنے کےلئے کویتی پولیس اہلکار، جب ان کے دفتر پہنچے تو انھوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا-
یاد رہے کہ کویت کی اپیل کورٹ نے بائیس فروری کو امیرکویت کی توہین کے الزام میں مخالف سیاسی مسلم البراک کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے-
اس سے قبل کویت کی عدالت نے اپریل سنہ دو ہزار تیرہ میں بھی انھیں پانچ سال قید بامشقّت کی سزا سنائی تھی تاہم ایک ہی مہینے بعد عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہيں رہا کردیا تھا-
مسلم البراک کو کویتی عوام میں کافی مقبولیت حاصل ہے- کہا جاتا ہے کہ مسلم البراک نے جب وہ کویت کی پارلیمنٹ کے رکن تھے، ملک میں بدعنوانی کا خاتمہ کرنے کے لئے بہت زیادہ کوشش کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲