2 مارچ 2015 - 06:49
ایران، ڈرون طیاروں کی پروازوں میں آٹھ سو گنا زیادہ اضافہ

ایران کی فضائیہ کے ڈرون کمانڈنگ ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ڈرون طیاروں کے شعبے میں ایران قابل ذکر پیشرفت کے ساتھ آئندہ پانچ برسوں میں دور دور تک پرواز کرنے والے ڈرون طیارے بنانے میں کامیاب ہوجائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فضائیہ کے ڈرون کمانڈنگ ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے دوران ایران میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں گذشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ سو گنا اضافہ ہوا ہے اور ایران، قابل ذکر پیشرفت کے ساتھ آئندہ پانچ برسوں میں دور دراز تک پرواز کرنے والے ڈرون طیارے بنانے میں کامیاب ہوجائےگا-

 ایران کی فضائیہ کے ڈرون کمانڈنگ ہیڈکوارٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران، ڈرون طیاروں کی پرواز کرنے کی توانائی میں اضافہ اور انھیں الیکٹرانیک جنگ نیز مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس کرکے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی ممکنہ جنگوں کیلئے مکمل آمادہ ہے- واضح اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کے جدید ترین ڈرون طیارے "آرکیو ایک سو ستر " کو صحیح سالم زمین پر اتار نے کے علاوہ اپنے بنائے ہوئے ڈرون طیاروں سے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی حرکات سکنات پر نظر رکھے ہوئے ہوئے اور اس سلسلے میں وڈیو فوٹیج بھی میڈیا پر جاری کرچکا ہے-

.......

/169