اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا ہے کہ عراق دہشتگردوں کےحامیوں کے ساتھ کسی قسم کا معاملہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ عراق اس وقت عالمی دہشتگردی سے مقابلہ کررہا ہے اور جمہوریت کی اساس پر عراق سے مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے لیکن عراق دہشتگردوں کےحامیوں سے کسی طرح کی گفتگو نہیں کرے گا۔ سلیم الجبوری نے کہاکہ قومی سلامتی ملک کی ریڈ لائن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے اداروں، خصوصا انٹیلیجنس شعبے کو مستقل ہونا چاہیے۔ واضح رہے عراق کے شمالی صوبے نینوا کے مفرور سابق گورنر اثیل النجیفی نے دعوی کیا ہے کہ وہ عراق کے نائب صدراسامہ النجیفی، ترک صدر رجب طیب اردوغان اور وزیر اعظم داود اوغلو سے انقرہ میں صلاح و مشورہ کرنے کے بعد موصل کو آزاد کرانے میں ترکی کی شمولیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے گذشتہ برس عراق کے شمالی شہر موصول پر قبضہ کرلیا تھا اور اس پر داعش کا قبضہ کروانے میں بعض سابق حکام منجملہ اثیل النجیفی بھی ملک و ملت سے خیانت کرنے میں شریک ہیں۔ داعش تفکیری دہشتگرد گروہ کو سب سے زیادہ ترکی، کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲