1 مارچ 2015 - 08:11
کانگریس کےبل کو ویٹو کردیاجائےگا: وائٹ ہاؤس

امریکی حکومت نے کہا کہ صدر اوباما ایٹمی معاملے پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات اور معاہدے کے خلاف کانگریس کے بل کو ویٹو کردیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما سینیٹ میں پیش کیے جانے والے بل کو ویٹو کر دیں گے جس میں امریکی کانگرس کو اس بات کا اختیار دیا گیاہے کہ وہ ایٹمی معاملے پرایران کے ساتھ  امریکہ اور دوسرے ملکوں  کے مذاکرات میں ہونے والے ہر قسم کے معاہدے کو مسترد کردے -وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برنادت میہان نے اس بارے میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے واضح طور پر کہا ہے کہ یہ وقت کانگرس کے لیے ایران کے بارے میں مزید قوانین منظور کرنے کے لیے مناسب نہیں ہے، وہائٹ ہاؤس کے مذکورہ عہدیدار کا کنہا تھا کہ جب بھی یہ بل منظور ہوکر دستخط کے لئے امریکی صدر کو پیش کیا گيا وہ اسے ویٹو کر دیں گے- امریکی سینٹ میں پیش کئے گئے اس بل کے مسودے میں کہا گيا ہے کہ ایٹمی معاملے پر ایران کے  ساتھ ہونےوالے ہر قسم کے معاہدے کا متن سجھوتے کے پانچ دن کے اندر اندر کانگریس میں پیش کردیا جائے-یہ بل اسی طرح امریکی صدر باراک اوباما کو اس بات سے بھی روک دے گا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی کانگرس کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کو معاہدےپر دستخط ہونے کے بعد ساٹھ روز کے لیے معطل یا ختم کر سکیں- وہائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی کونسل کے ترجمان نے اس بارے میں کہا کہ امریکہ کو ہمارے مذاکرات کاروں کو کامیابی تک پہنچنے کے لیے بہترین موقع دینا چاہیے، نہ یہ کہ ان کی کوششوں کو پیچیدہ کرے- واضخ رہے کہ ایران اور گروپ پانچ ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات اب حساس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور اس معاہدے کو مارچ کے آخر تک حتمی شکل اختیار کرلینی ہے.

.....

/169