28 فروری 2015 - 15:43
عراق: البغدادی میں کاروائی، درجنوں دہشتگرد ہلاک

عراق کے صوبے الانبار میں واقع البغدادی میں ہونے والی کاروائی میں داعش دہشتگرد گروہ کے چھیالیس عناصر ہلاک ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورس اور قبائلی افراد نے ہفتے کی صبح صوبے الانبار کے علاقے البغدادی میں ایک بڑی کاروائی شروع کی ہے جس میں ابھی تک داعش دہشتگرد گروہ کے چھیالیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والے، ان دہشتگردوں میں اکّیس ایسے خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں جو مختلف عرب ملکوں سے عراق پہنچے تھے۔ عراق کی سیکورٹی فورس اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں، ایک رہائشی علاقے میں ہوئیں۔ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف کاروائی کے بعد عراق کی سیکورٹی فورس نے علاقے میں امن کی برقراری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ دریں اثنا العالم نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سامرا کے شمال میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ پسپا کردیا ہے- اس رپورٹ کے مطاہق عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پچپن دہشت گردوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲