اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی عدالت نے جمعرات کو تین بحرینی شہریوں کو "الدیہ" کے علاقے میں دھماکوں کے بے بنیاد الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ بحرین کی عدالت نے اسی طرح سات دیگر بحرینیوں کوعمرقید کی سزاسنائی ہے جبکہ آٹھ شہریوں کی شہریت منسوخ کردی ہے- واضح رہے کہ گذشتہ تین مارچ کو الدیہ کے علاقےمیں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ بحرینی علماء منجملہ آيت اللہ شیخ عیسی قاسم اور عبداللہ الغریفی نےان دھماکوں کی مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ ان دھماکوں کا ان بحرینی شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو پرامن طور پر اپنےحقوق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے فروری دوہزار پندرہ کے تیسرے ہفتے میں بحرینی شہریوں کےگھروں پردھاوا بول کرچونسٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲