اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا اور قنیطرہ کے نواح میں یہ وسیع آپریشن مسلح گروہوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے لیے شروع کیا تھا کہ جس کے ذریعے ان گروہوں کو امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق علاقے میں برفباری کی شدت میں کمی آنے کے بعد شامی فوج نے یہ آپریشن تیز کر دیا ہے اور درعا کے شمال میں کفر ناسج اور کفر شمس سمیت کئی محاذوں پر شامی فوج کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ شامی فوج کے کئی دستے حباریہ قصبے کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب قنیطرہ کے مشرق میں واقع الصمدانیہ کے مغربی محاذ پر بھی شامی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے جس میں دسیوں مسلح دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ بہت سے دہشت گردوں نے خود کو فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہيں ۔
دریں اثنا درعا کے نواحی علاقوں شیخ مسکین، سلمین اور زمرین میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے توپچانے نے گولہ باری کی ہے اور اس کے ساتھ ہی شامی فوج نے ان علاقوں کی طرف پیشقدمی بھی کی ہے۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب دمشق کے مغربی نواحی علاقے دناجی کے اطراف میں، درعا کیمپ اور السد کے راستے میں مسلح دہشت گرد گروہوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں-
.......
/169