22 فروری 2015 - 19:26
داعش نے لیبیا حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

داعش تکفیری دہشتگرد گروہ نے لیبیا میں تباہ کن خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں سیکورٹی ادارے اور ایک پیٹرول پمپ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں میں سینتالیس افراد ہلاک اور پچھتر زخمی ہوگئے ہیں- داعش نے ان دہشتگردانہ حملوں کو گذشتہ ہفتے مشرقی لیبیا کے درنہ علاقے میں اپنے ایک اڈے پر مصر اور لیبا کے فضائي حملوں کا جواب بتایا ہے- ان حملوں میں کچھ مصری بھی ہلاک ہوئے ہيں- مصر نے داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں اپنے اکیس شہریوں کا سر قلم کردیئے جانے کا ویڈیو جاری ہونے کے بعد پیر کو خلیفہ حفتر کے فوجیوں کی ہماہنگی سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی- مصر نے داعش کے خلاف بین الاقوامی اقدام کا مطالبہ کیا ہے اور لیبیا کی تسلیم شدہ حکومت کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے لئے اقوام متحدہ کی اسلحوں سے متعلق پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے-

.......

/169