22 فروری 2015 - 09:02
لیبیائی عوام دہشت گردی کے مقابلے ميں ڈٹ جائيں، عرب لیگ

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے لیبیا کے سبھی متحاربغ فریقوں سے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ دہشت گردی کامل کر مقابلہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نبیل العربی نے اپنے ایک بیان میں مشرقی لیبیا میں جمعے کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ مین لیبیا کی حکومت اور پارلیمنٹ کی حمایت کرتی ہے۔


نبیل العربی نے کہا کہ لیبیا میں دہشت گرد گروہوں کی کوشش ہے کہ اس ملک میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی قومی مذاکرات انجام نہ پاسکیں۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ لیبیا کے تمام متحارب فریقوں کو چاہئے کہ وہ مل کر ان دہشت گردوں کا مقابلہ کریں جنہوں نے ملکی سلامتی و اتحاد اور عام شہریوں کو نشانہ بنارکھا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز مشرقی لیبیا کے شہر قبہ میں تین کار بم دھماکوں میں سینتالیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے ۔ لیبیا میں دوہزار گیارہ سے کسی مضبوط مرکزی حکومت کی عملداری نہيں ہے اور دہشت گرد گروہ اسی صورتحال سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں سرگرم ہوگئے ہيں ۔

.......

/169