اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملکی سطح پر توہین رسالت کے خلاف قانون کی طرح عالمی سطح پر بھی تحفظ ناموس انبیاؑ قانون کی منظوری کے لئے حکومت اقدامات کرے، تاکہ گستاخانہ خاکوں کا شیطانی سلسلہ روکا جا سکے، تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ سے مشترکہ طور پر قانون سازی پر زور دیں۔ یہ مطالبہ پیر اعجاز احمد ہاشمی کی زیر صدارت جے یو پی کی مرکزی اور صوبائی مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں شاہ اویس نورانی، قاری زوار بہادر، فیاض خان، عبدالمجید جتک، شفیق قادری، محمد صدیق راٹھور، پروفیسر جاوید اعوان، چودھری محمد یعقوب سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں جمعیت علماء پاکستان کے 69ویں یوم تاسیس کے موقع پر مقام مصطفٰی ﷺ کنونشن ایوان اقبال لاہور میں 28 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ عالمی سطح پر تحفظ ناموس انبیاؑ کے لئے سفارتی کوششیں کی جائیں۔
| لاہور، جے یو پی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے مناظر |
![]()

.......
/169