21 فروری 2015 - 18:33
لیبیا میں داعش کے خلاف مظاہرہ

سیکڑوں لیبیائی باشندوں نے مشرقی شہربنغازی کے آزادی اسکوائر پر اجتماع کرکے داعش کےوحشیانہ اور دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیا کے سیکڑوں افراد نے بنغازي کے آزادی اسکوائر پر اجتماع کرکے القبہ شہرمیں جمعے کو ہونے والے داعش کے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور ان دہشت گردانہ اقدامات پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا -داعش نے کہ جس نے لیبیا میں تیزی سے اپنا اثرورسوخ بڑھایا ہے، مشرقی لیبیا کے شہر قبہ میں جمعے کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس حملے میں قبہ شہر کے کم ازکم پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ لیبیا کے ایک باشندے نے بنغازی کے آزدای اسکوائر پر اجتماع میں کہا کہ ہم ان دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہيں اور عالمی برادری کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ داعش اور دہشت گرد گروہ حقیقی خطرے میں تبدیل ہوچکے ہيں۔ مظاہریے میں شریک ایک اور شخص نے کہا کہ ہم القبہ شہر کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ بنغازی سے موصولہ خبروں میں کہا گيا ہے کہ مظاہرین قطر ترکی اور امریکا کے خلاف بھی نعرے لگارہے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲