21 فروری 2015 - 07:53
جنیوا معاہدے کے بعد ایران ایئر اور بوئنگ کے درمیان تین معاہدوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائیرلائن کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جنیوا میں جوانٹ ایکشن پروگرام کے تحت جوہری عارضی معاہدے کے بعد ایران ایئر اور بوئنگ کمپنی کے درمیان یک نئے معاہدے اور دو معاہدوں کی توسیع پر دستخط ہوئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ائیرلائن کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال جنیوا میں جوانٹ ایکشن پروگرام کے تحت جوہری عارضی معاہدے کے بعد ایران ایئر اور بوئنگ کمپنی کے درمیان یک نئے معاہدے اور دو معاہدوں کی توسیع پر دستخط ہوئے ہیں.

ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے 'فرہاد پرورش' نے كہا كہ ان معاہدوں كي ميعاد جون 2015 تك ہے جن كے تحت ايران اب تك جہازوں كے 7 مرمت شدہ انجن وصول كرچكا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ كچھ ہوائي جہازوں كے انجن كي مرمت مغربي ممالك ميں جاري ہے.
قومي ايئرلائن كے سربراہ نے كہا كہ بہترين سروس كے لئے ايران ائير ہميشہ اچھے مواقع سے فائدہ اٹھاتي ہے بالخصوص جنيوا معاہدے پر عملدرآمد كے بعد ہوائي جہاز كے لينڈنگ گيئر كے خريداري بھي كي گئي.
فرہاد پرورش نے مزيد كہا كہ بوئينگ كمپني نے امريكي محكمہ خزانہ كي طرف سے اجازت ملنے كے بعد ايران ائير كو فضائي راستوں كے نقشے بھي فراہم كئے.
انہوں نے كہا كہ عالمي غيرقانوني پابنديوں كے باوجود ايراني قومي اور نجي ائيرلائنز كي اندروني اور بيروني پروازوں بغير كسي ركاوٹ كے جاري ہيں اور اس سے پتہ چلتا ہے كہ عالمي پابندياں ايران كےخلاف بے نتيجہ ثابت ہوئي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲