16 فروری 2015 - 13:12
قطر میں ایرانی مصنوعات کی نمائش

اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والی مختلف کمپنیوں نے قطر کے دارالحکومت 'دوحہ' میں مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران كے وزير معيشت اور سماجي بہبود 'علي ربيعي' اور قطري وزير تجارت اور خزانہ 'احمد بن جاسم بن محمد آل ثاني' نے مشتركہ طور پر ايراني مصنوعات كي نمائش كا افتتاح كيا.
اس موقع پر ايران اور قطر كے تجارتي حلقوں كے شخصيات، عہديدار اور سفارتكاروں نے بڑي تعداد ميں شركت كي.
ايراني مصنوعات كي نمائش 19 فروري تك جاري رہے گي.
صنعتي عمارتوں، بنيادي ڈھانچے، دھاتيں، سٹيل، تيل، گيس، پيٹرو، بجلي، پاني، فرنيچر، سجاوٹ، تكنيكي وسائل، خوراك اور زراعت كے شعبے سے تعلق ركھني والي ايراني كمپنيوں نے اپني مصنوعات كو اس نمائش ميں عوام كے سامنے پيش كررہي ہيں.
قطري اخبار 'الشرق' كے مطابق؛ قريب ايك سو ايراني كمپنياں اس نمائش ميں حصہ لے رہي ہيں.
اس نمائش كے دوران، ايراني دستكاري مصنوعات بالخصوص قالين اور ثقافتي مصنوعات كي نمائش كا بھي انعقاد كيا گيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲