اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی کے قریب خاران روڈ پر شرپسندوں نے ایک پل کے قریب بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نور محمد مسخانزئی اپنے قافلے کے ہمراہ فاران سے کوئٹہ جا رہے تھے جیسے ہی ان کا قافلہ اس پل کے قریب پہنچا، شر پسندوں نے دھماکا کر دیا، رپورٹ کے مطابق حملے میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تو محفوظ رہے تاہم قافلے میں شامل سکیورٹی کی ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی ، جس کےنتیجے میں ایک گارڈ زخمی ہوگیا۔ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-
یاد رہے کہ کوئٹہ سے تفتان کے راستے ایران جانے والے زائرین پر بھی ماضی میں کئی دہشت گردانہ حملے کیے جا چکے ہیں جن میں سینکڑوں زائرین شہید اور زخمی ہوئے ہیں لیکن ابھی تک ان میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا نہیں دی گئی جس کی وجہ سے یہ دہشت گردی اب دیدہ دلیری کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں-
.......
/169