اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے سید احمد الّصافی نے عراق میں عوام کے مسائل پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
آیۃ اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے سید احمد الّصافی نے مقدس شہر کربلائے معلی میں نماز جمعہ کے خطبوں میں حکومت اور سرکاری اداروں پر زور دیا کہ وہ عراقی عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر زیادہ توجہ دیں- انھوں نے کربلائے معلی کے خطبۂ نماز جمعہ میں مزید کہا کہ عراق میں عوامی رضاکار، داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اسلئے عوامی رضاکاروں پر بھی خاصطور سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے عراق میں داعش دہشتگردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی جدوجہد کی قدردانی بھی کی-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲