13 فروری 2015 - 13:45
عراقی فوج کے حملوں میں متعدد دھشتگرد ہلاک

عراقی فوج کے فضائی حملوں میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین میں ایک سکیورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ بیجی کے علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانے پر عراقی فضائیہ کے حملے میں دس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے- صوبہ الانبار میں بھی ایک سیکورٹی ذریعے کا کہنا ہے کہ البغدادی کے علاقے میں داعش کے خلاف ہوائی حملے میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
عراقی فوج نے اسی طرح فلوجہ شہر کے مشرق میں الحراریات علاقے میں داعش پر حملہ کر کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگرکو زخمی کر دیا اس کے علاوہ ان کی ایک گاڑی بھی تباہ کر دیا- ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے مشرق میں الخازر علاقے پرحملہ کیا لیکن پیشمرگہ ملیشیا نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئي دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا- صوبہ صلاح الدین میں ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے ربیضہ علاقے میں کئي گھروں پر حملہ کر کے انتیس نوجوانوں کو اغوا کرکےانھیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا- ابھی تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے- دہشت گرد گروہ داعش نے اسی طرح موصل شہر میں تین عورتوں کے ہاتھ کاٹ دیے اور پانچ افراد کو موبائل فون استعمال کرنے پر کوڑے لگائے- صوبہ صلاح الدین سے ہی ایک اور رپورٹ کے مطابق تکریت شہر کے مغرب میں تین خودکش حملوں میں سیکورٹی فورس کے تین اہلکار جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲