اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مذہبی رہمنا مولانا جاویداکبرساقی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں بعض افراد اور اداروں کی مدد، کہ جو حکومت کی ہماہنگی سے انجام پاتی ہے، اس ملک میں بدامنی کا سبب بنی ہے- تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت مختلف تکفیری گروہوں کی فوجی اور مالی مدد کرکے علاقے میں بدامنی پھیلارہا ہے- انھوں نے مزید کہاکہ سعودی عرب نے دہشتگردگروہوں کو شام اور عراق پر حملے کےلئے ترغیب دلاکر ان ملکوں میں بےگناہ انسانوں کے قتل عام میں اہم کردارادا کیا ہے- پاکستان میں صوبائی امور کے وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب کو پاکستان سمیت عالم اسلام میں متعدد مسائل اور عدم استحکام کا باعث قراردیا تھا- پاکستانی پارلیمنٹ کے بعض نمائندوں کا خیال ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے بعض دینی مدارس کی مالی مدد کرتا ہے اور معمولا اس طرح کے مدارس میں طالبعلموں کو ایسے عقائد کی تعلیم دی جاتی ہے جو ان کے ذہن کو انتہاپسندی اورآخرکار دہشتگردی کی طرف لے جاتے ہيں- اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان ميں دعوی کیا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی مدارس اور مذھبی مراکز کو کی جانے والی فنڈنگ حکومت اسلام آباد کی مکمل ہم آہنگي سے انجام پاتی ہے- یہ ایسی حالت میں پاکستانی وزارت خارجہ سعودی سفارتخانے کے اس بیان کی تردید کی ہے-
.......
/169