12 فروری 2015 - 07:47
ایران کے ساتھ ایک اچھا سمجھوتہ ہونا چاہئے، موگرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نےایران کے ایٹمی مذاکرات کے دونوں فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مارچ کے آخر تک ایک اچھے سمجھوتے تک پہنچ جائيں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک سے اپیل کی ہے کہ وہ مارچ کے آخر تک ایٹمی معاملے پر مذاکرات کی مہلت ختم ہونے سے پہلے ایک اچھے معاہدے تک پہنچ جائيں- موگرینی نے کہ جنہوں نے اتوار کے روز میونخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی تھی، ایٹمی مذاکرات میں ایران کی جانب سے اپنے وعدوں پر پاسداری پر اطمینان کا اظہار کیا-
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی ترجمان مایا کاسیانسیچ نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ موگرینی نے اس ملاقات میں باقی بچے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور وقت کم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موقع سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی-

.......

/169