اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ، داعش کی صف میں شامل ہونے والوں میں یورپی ممالک میں فرانس سر فہرست ہے جس کے 1200 شہری داعش کے ساتھ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اکتوبر 2014 سے جنوری 2015 تک تقریبا 5000 افراد داعش میں شامل ہوئے ہیں۔ اس طرح دنیا کے 80 ممالک کے تقریبا 20000 افراد داعش کی صف میں شامل ہوکر پرتشدد کاروائیاں کر رہے ہیں۔
یورپی ممالک میں فرانس کے بعد جرمنی کا نمبر آتا ہے اس کے بعد برطانیہ، بیلجیم، نيوزی لینڈ، سویڈن، فنلینڈ، ڈنمارک اور ناروے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جہاں یورپی ممالک سے دہشت گردوں کے داعش کی صفوف میں شامل ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہیں پر مشرق وسطی کے ممالک سے آنے والے دہشت گردوں کی تعداد میں کمی دکھائی دے رہی ہے۔
اسی درمیان جنوری تک پاکستان کے تقریبا 500 دہشت گرد، داعش سے وابستہ ہوئے ہیں۔ افغانستان میں ان کی تعداد اسی دوران 36 سے 50 تک بتائی گئی ہے۔ شمالی افریقہ سے آنے والے دہشت گردوں کی تعداد میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ لکھتا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عرب ممالک سے آ کر داعش کی صف میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 2500، عراق کے 247، یمن کے 247، بحرین کے 110، کویت کے 71، متحدہ عرب امارات کے 15 اور قطر کے 12 شہری داعش کی صف میں شامل ہیں۔
.......
/169