11 فروری 2015 - 19:20
دہشت گردوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ

عراق کی رضاکار فورس البدر کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جن دہشت گردوں کو سزائے موت کی سزا ہو چکی ہے، ان کو عدالت کو پھانسی دے دینی چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہادی العامري نے کہا کہ مجرموں کو سزا دینے کے بارے میں حکومت کو واضح اور شجاعانہ فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی عدلیہ نے جن مجرموں کو سزائے موت سنائی ہے ان کو جلد پھانسی دی جانی چاہئے۔

انہوں نے داعش کے کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے بھی اسپائكر، البونمر، البوفهد، صقلاويہ اور دیگر مقامات پر نسل کشی کی ہے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی وزارت انصاف کے مطابق موجودہ وقت میں عراق میں کم سے کم 320  دہشت گردوں کو موت کی سزا سنائی جا چکی ہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر انہیں ابھی تک پھانسی کے تختے پر نہیں لٹکایا گیا ہے۔

.......

/169