10 فروری 2015 - 21:02
یمن میں امریکی سفارتخانہ بند

امریکی حکومت نے یمن میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ یمن میں اس کا سفارت خانہ مکمل طور پر بند ہو جائے گا اور یمن میں امریکی سفیر بھی بدھ تک وہاں سے واپس آ جائے گا- یمن کے سیاسی حالات اس ملک میں امریکی سفارت خانہ بند ہونے کی وجہ بتائے گئے ہیں- یمن میں انقلاب کی چوتھی سالگرہ قریب ہے اور یمن کی انقلابی کمیٹیوں نے عوام سے گیارہ فروری کے روز وسیع پیمانے پر ریلیوں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲