10 فروری 2015 - 06:08
 آیت اللہ رفسنجانی: ایرانی عوام انقلاب کے وفادار ہیں

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ ایران کے عوام گیارہ فروری کی ریلیوں میں بھرپورشرکت کرکےدنیا پرثابت کردیں گے وہ انقلاب کو تنہا نہيں چھوڑیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے شہید بہشتی یونیورسٹی کی اسلامی طلباء تنظیم کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں عوام کو انقلاب کی بقا کا اہم ترین عنصر اور اصلی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب سے وفاداری  کا جذبہ رکھنے والوں کا فریضہ ہے کہ وہ عوام کی حمایت کریں اور عوام کو مایوس نہ ہونے دیں۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے مختلف مراحل میں عوام کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے موجودہ حالات میں، ان ریلیوں میں عوام کی شرکت کی اہمیت کوبیان کیا اور کہا کہ ایک ایک فرد کا وجود  ایک عظیم انسانی سیلاب میں تبدیل ہوجائے گا کہ جس کی موجیں، دشمنوں کو مایوس کردیں گی۔

.......

/169