8 فروری 2015 - 21:02
ایران - امریکا کے درمیان، ایٹمی مذاکرات

ایران اور امریکہ کے جوہری مذاکرات کاروں نے ميونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر دوبارہ مذاکرات کئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظريف کی سربراہی میں اتوار کو ایرانی مذاکرات کار ٹیم نے امریکی مذاکرات ٹیم سے مذاکرات شروع کئے جس کی قیادت وزیر خارجہ جان کیری نے کی ۔ ایران و امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان جرمنی میں یہ جوہری مذاکرات کا دوسرا مرحلہ ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ اسی طرح اتوار کو فرانس کے وزیر خارجہ لوران فیبيوس سے بھی ایران کے ایٹمی مسئلے اور علاقائی حالات کے بارے میں مذاکرات کرنے والے ہیں۔

محمد جواد ظريف اسی طرح اتوار کو ميونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری، فرانس کے وزیر خارجہ لوران فیبيوس اور جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹینماير کے ساتھ ایک کانفرنس میں شرکت کرنے والے ہیں۔

.......

/169