7 فروری 2015 - 19:29
داعش کا سرغنہ شام کے علاقے رقہ سے فرار

داعش کا سرغنہ ابوبکر بغدادی اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ شام کے شہر الرقہ سے عراق کے صوبے نینوا فرار کرگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا ہے کہ ٹھوس اطلاعات اس بات کی تائید کرتی ہیں کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی امریکہ کی سرکردگی میں اتحادی افواج کے الرقہ شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملوں میں شدت آنے کے بعد اس شہر سے بھاگ کر عراق کے صوبے نینوا چلا گیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بعض خبری ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی اپنے 190 سے زائد ساتھیوں کے ساتھ عراقی شہر موصل سے شام فرار کرگیا ہے.

.......

/169