اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سفیر جمال بن عمر نے کہا ہے کہ جمعرات کو سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بحال ہو گئے تاہم سیاسی جماعتوں میں ملک کو بحران سے نکالنے کے مسئلے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جمعرات کو ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لئے مذاکرات ہوئے ۔ جمال بن عمر نے بدھ کو چار گھنٹے کی مذاکرات کے بعد کہا تھا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کا سب بہترین راستہ مذاکرات ہے۔
انہوں نے ملک کے تمام فریق کو بحران کے جلد حل کے لئے مذاکرات کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی اور کابینہ کے استعفی کے بعد ملک سیاسی بحران میں مبتلا ہو گیا ہے اور ملک کے سیاسی بحران کے حل کے لئے ان کو کوششیں جاری رکھنی چاہئے۔
دوسری طرف یمن کی انقلابی کونسل نے زور دیا ہے کہ وہ چند دنوں کے اندر نئی حکومت کے پروگراموں کا اعلان کرنے والی ہے۔
کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ کونسل ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے اور سیاسی خلا پو پر کرنے کے لئے تمام جماعتوں کی شرکت سے قومی اقدام پر غور کر رہی ہے۔ کونسل نے ملک کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہونے کی مذمت کرتے ہوئے عوام کے جائز مطالبات کی تکمیل پر زور دیا۔ کونسل کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے جب ملک کی سیاسی جماعتیں صدر کے استعفی کے بعد عبوری پارلیمنٹ کے قیام میں ناکام ہو گئی ہیں۔
.......
/169