اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روسی وزارت خارجہ کے ترجمان الیكزینڈر لوكاشویچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کی جانب سے كی ایف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے گفتگو سے ماسکو کو سنگین تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بحران کا شکار مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسندوں اور یوکرین کے سیکورٹی فورس کے درمیان جاری جھڑپوں میں مزید تیزی آ جائے گی اور یہ بہت خطرناک ہوگا۔
روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بے شک، اگر اس طرح کا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس سے واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچے گا، خاص طور سے اس وقت کہ جب مشرقی یوکرین کے عوام امریکی ہتھیاروں سے قتل کئے جائیں گی۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس کے حامی علیحدگی پسندوں سے لڑنے کے لئے يوكرین کی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے۔
.......
/169