اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ دھماکا شہر بئرسبع کے مشرق میں صیہونی فوج کی ناحل عوز بٹالین کے ٹریننگ سنٹر کے اسلحہ ڈپو میں ہوا ہے- المیادین نے اس دھماکے کی مزید تفصیلات کی طرف اشارہ نہيں کیاہے-
فلسطین کے الاقصی ٹی وی چینل نے اس دھماکے میں ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے-
.......
/169