5 فروری 2015 - 05:47
داعش کی اردن کو سخت جواب کی دھمکی

دہشت گردگروہ داعش نےاعلان کیا ہے کہ ساجدہ الریشاوی کو پھانسی دینے پر اردن کو سخت جواب دیا جائے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے یہ بیان اپنی ایک ویب سائٹ پر جاری کیا ہے- داعش کی جانب سے اردن کے یرغمالی پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کے بعد اردن نے دہشت گردانہ  کارروائی کے جرم میں سزائے موت پانے والی ساجدہ الریشاوی اور زیاد کربولی کو پھانسی پر لٹکا دیا- داعش نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ساجدہ ریشاوی کی رہائی کے بدلے جاپانی یرغمالی کو رہا کر دے گا لیکن اس نے اپنی قید میں موجود دونوں جاپانی یرغمالیوں کو قتل کر دیا تھا- اس درمیان اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اردنی پائلٹ کو زندہ جلادینے کے داعش کے اقدام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ داعش کو اس کے اس اقدام کا سخت جواب دیا جائے گا- اردن کے شاہی محل سے جاری ہونےوالے بیان میں کہاگيا ہے کہ شاہ عبداللہ دوم نے کہاہے کہ ہم داعش کے خلاف انتہائي سخت حملے کریں گے -

دوسری جانب عراق کے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش نےموصل میں ایک عیسائی پادری کا سر قلم کردیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے موصل کے مشرقی علاقے میں عیسائی پادری پولوس یعقوب کا سر قلم کیا- داعش نے اس پادری کو کئی ماہ پہلے موصل کے علاقے البکر سے یرغمال بنا رکھا تھا- داعش کے دہشت گردوں نے اسی طرح موصل شہر میں مسجد حضرت یونس علیہ السلام کے امام جماعت شیخ عبداللہ الفہاد کو اسی مسجدکے سامنے گولی مار کر جاں بحق کردیا - 

.......

/169