اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈئرجنرل احمد رضا پوردستان نے دوست اور پڑوسی ملک پاکستان کی فوج کے جنرل رضا علی خان اور میجرجنرل مجد اکبرخان سے ملاقات میں علاقے کے سیاسی اور سیکورٹی مسائل بالخصوص داعش دہشتگرد گروہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج ایک الرٹ، مستحکم اور آپریشنل کاروائیوں کی صلاحیت کی حامل فوج ہے- ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے اس ملاقات میں پاکستان کی قوم اور حکومت کو ایران اسلامی کا دائمی دوست و ساتھی قرار دیا اور کہاکہ ملک میں طاقتور فوج کی اہمیت ہمیشہ ہوتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بھی ایک الرٹ، مستحکم اور آپریشنل صلاحیتوں کی حامل فوج ہے کہ جس نے بری ، بحری اور فضائی میدانوں میں اپنی طاقت وتوانائی کو ہمیشہ بڑھایا ہے- بریگیڈیئرجنرل احمد رضا پوردستان نے دہشتگرد تکفیری گروہوں کو علاقے کے جملہ اہم مسائل میں قرار دیا اور کہا کہ آج ہمیں داعش اور تکفیری گروہوں کے نام کے مشترکہ دشمن کا سامنا ہے کہ جس کی عالمی سامراج کی جانب سے مدد اور حمایت کی جارہی ہے- جنرل پوردستان نے کہا کہ آج داعش، عراق میں امریکہ کی طرف سے جرائم کا ارتکاب کررہی ہے- اس موقع پر پاکستانی فوج کے جنرل رضا علی خان نے کہا کہ پاکستان کو علاقائی دہشتگردی کا سامنا ہے اور اس نے داعش کوکچلنے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں جو آئندہ زيادہ سنائي دیں گے- اس ملاقات میں دونوں ملکوں کےکیڈٹ کالجوں کے درمیان طلباء کے تبادلے اور مشترکہ فوجی مشقیں انجام دیئے جانے پر تاکید کی گئی- اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر احمد رضا پوردستان نے جنرل رضاعلی خان کو ایران کی ثقافتی مصنوعات اور توصیفی سند پیش کرکےان کی خدمات کوسراہا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲