3 فروری 2015 - 09:21
کراچی؛ اسکول کے باہر دستی بم دھماکہ

پاکستان کے شہر کراچی میں منگل کی صبح ایک اسکول کو کم شدت کے دستی بم سے نشانہ بنایا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں منگل کی صبح ایک اسکول کو کم شدت کے دستی بم سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک اسکول پر دستی بم (کریکر) پھینکے اور موقع سے فرار ہو گئے۔  دھماکے کے وقت اسکول بند تھا لیکن اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور یہاں واقع دیگر تمام اسکولوں کو بھی اطلاعات کے مطابق بند کر دیا گیا۔ کراچی پولیس کے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے جائے وقوع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ صبح چھ بج کر 50 منٹ پر پیش آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پورے ملک میں اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
پشاور اسکول حملے میں 134 بچوں سمیت 150 افراد جانبحق ہو گئے تھے کراچی میں منگل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام نے بھی جائے وقوع کا معائنہ کیا جب کہ صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲